36

مہمند۔ :عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیأ کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح :ڈی سی عارف اللہ اغوان

مہمند۔ :عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیأ کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح :ڈی سی عارف اللہ اغوان

ضلع مہمند۔(افضل صافی )عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیأ کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونگے۔ قومی مشران اور نوجوانان ساتھ لیکر چلیں گے۔ قومی مشران کی وفد سے گفتگو اور سستے بازاروں کا معائینہ
قبائلی ضلع مہمند کے نئے تعینات ڈی سی عارف اللہ اغوان نے چارج سنبھالنے کے بعد ڈی سی افس میں قومی مشران سے ملاقات کے موقع پر رعایتی اشیأ کے حوالے سے گفتگو میں بتایا۔ کہ علاقے کی تعمیر وترقی اور فلاح کیلئے قومی مشران اور نوجوانان ساتھ لےکر چلیں گے۔بلکہ رعایتی اشیأکی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونگے۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان سستا بازار، میاں منڈی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او

مہمند، اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سجاد حسین آفریدی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد سہیل اور تحصیلدار حلیمزئی بلال خان بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر مہمند نے کہا کہ ضلع بھر میں خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے پر متعلقہ ادارے کڑی نظر رکھیں گے ۔ بلکہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں اشیاء خورد ونوش کی قیمتیں چیک کریں گے۔ اورخلاف ورزی کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی.

ڈپٹی کمشنر مہمند نے رمضان سستا بازار میں چینی، آٹا اسٹاک اور دیگر خوردونوش پر عوام سے خصوصی بات چیت کی اور اس کی قیمتوں کے بارے میں معلومات کی۔انہوں نے بتایا۔کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے

کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں جتنا ہوسکے عوام کو ریلیف دیں گے۔اس موقع پر انہوں نے بازار میں صفائی کی صورتحال چیک کرکے ٹی ایم او کو صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں