آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ ہےکہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات فوری بحال ہوں، نواز شریف
آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ ہےکہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات فوری بحال ہوں، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو اب صرف کالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہو گا، آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو ۔
ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کےخلاف تھی۔
ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف تھی اس کو اب صرف کاالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہو گا۔ آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو تاکہ پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھ سکے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) April 7, 2022
نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو تاکہ پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھ سکے۔