51

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر فیصلہ تاخیر کا شکار، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر فیصلہ تاخیر کا شکار، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر فیصلہ تاخیر کا شکار، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو اب سے کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

اس  سے قبل آئینی صورتحال پر ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اسپیکر کی رولنگ غلط قرار دیتے ہوئےکیس کا فیصلہ محفوظ کرکے آج ساڑھے7 بجے سنانے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم تقریباً ایک گھنٹہ گزرجانے کے بعد اب تک فیصلہ نہیں سنایا جاسکتا جس پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ’ فیصلہ جلدی سنا دو’ جبکہ کچھ صارفین نے فیصلے کا انتظار کرنے کی صورتحال کو میمز کے ذریعے بیان کیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنانے سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو سپریم کورٹ میں طلب کیا جس پر وہ فوری طور پر سپریم کورٹ پہنچے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے آج کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ ایک بات تو ہمیں نظر آرہی ہے کہ اسپیکر کی رولنگ غلط ہے۔

سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان بھی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا دفاع کرنے سے دستبردار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں