36

خانیوال:زمیندار زیادہ سے زیادہ رقبہ کپاس کاشت کریں کاشت کے لیے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کا انتخاب کریں، ڈاکٹر محمد اقبال خان نیازی

خانیوال:زمیندار زیادہ سے زیادہ رقبہ کپاس کاشت کریں کاشت کے لیے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کا انتخاب کریں، ڈاکٹر محمد اقبال خان نیازی

خانیوال(سعید احمد بھٹی) محکمہ زراعت توسیع کبیر والا کے زیر اہتمام گندم کی پیداوار میں اضافے کے قومی منصوبہ کے تحت گندم کے نمائشی پلاٹس کے جیتنے والے خوش نصیب کاشتکاروں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شریک کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر محمد اقبال خان نیازی نے کہا کہ زمیندار زیادہ سے زیادہ رقبہ کپاس کاشت کریں کاشت کے لیے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کا انتخاب کریں اور بہتر منصوبہ بندی بروقت کاشت اور متوازن کھادوں کا استعمال

، اور جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک پیداوار میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کبیر والا ڈاکٹر منظور احمد گل نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کا عملہ کاشتکاروں کی بروقت رہنمائی کے لیے ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہے اور اس وقت موسم خریف میں کاشت ہونے والی فصلات کے بارے میں گاؤں کی سطح پر کاشتکاروں کے تربیتی پروگرام جاری ہیں کاشتکاروں کو

ان پروگراموں میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔اسکے بعد گندم کے نمائشی پلاٹ لگانے والے زمینداروں میں وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافے کے قومی منصوبہ کے تحت زرعی مداخل کی مد میں آنے والے اخراجات کے چیک کاشتکاروں میں تقسیم کئے گئے۔
پروگرام میں زراعت آفیسرز ڈاکٹر آصف اقبال، شہروز جاوید،اقصی مجید اور عثمان منظور اور تحصیل بھر سے کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے محکمہ زراعت توسیع کبیروالا کی فیلڈ سٹاف کو کاشتکاروں کی رہنمائی اور فلاح و بہبود کے سلسلہ میں منعقدہ پروگرام کو خوش آئیند اور قابلِ ستائش کاوش و اقدام قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں