33

جنہوں نے لوگ خریدے ہیں وہ مارشل لاء لگنے کے ذمہ دار ہوں گے، فواد چوہدری

جنہوں نے لوگ خریدے ہیں وہ مارشل لاء لگنے کے ذمہ دار ہوں گے، فواد چوہدری

جنہوں نے لوگ خریدے ہیں وہ مارشل لاء لگنے کے ذمہ دار ہوں گے، فواد چوہدری

عدالت اور فوج کا کام نہیں کہ سیاست دانوں کے مسئلے حل کروائیں، سیاست دانوں کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، وزیراطلاعات— فوٹو: فائل
عدالت اور فوج کا کام نہیں کہ سیاست دانوں کے مسئلے حل کروائیں، سیاست دانوں کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، وزیراطلاعات— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فواد خچروں کا بازار لگا کر بحران کبھی بھی ختم نہیں ہوتے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’کیا ووٹنگ ہوگی آج؟‘ اس پر  فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تو بہت تقاریر ہیں، میں نے بھی تقریر کرنی ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ’جنہوں نے لوگ خریدے ہیں وہ مارشل لاء لگنے کے ذمہ دار ہوں گے، سپریم کورٹ پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں، ابھی ٹی ٹوئنٹی میچ رہتا ہے، کپتان سامنے نہیں، کپتان پیچھے ہوتا ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق چلنا چاہیے، حکومت انتخابات چاہتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میری اپوزیشن رہنماؤں سے بھی آج بات ہوئی ہے، سیاسی جماعتوں کو ایک حل نکال کر انتخابات کی طرف جانا چاہیے، انتخابات کی طرف جاتے تو ملک کا بحران ختم ہوجانا چاہیے تھا، سیاسی جماعتوں کے رہنما سب ذہنی طور پر انتخابات کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت اور فوج کا کام نہیں کہ سیاست دانوں کے مسئلے حل کروائیں، سیاست دانوں کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں