اسپیکر نے عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرائی تو کیا ہوگا؟ فاروق ایچ نائیک نے بتا دیا
اسپیکر نے عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرائی تو کیا ہوگا؟ فاروق ایچ نائیک نے بتا دیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔
اس حولے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر کو طلب کرکے پوچھا جائےگاکہ ووٹنگ کیوں نہیں کرائی؟ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکی غیرموجودگی میں ایوان کی کارروائی کون چلائے گا، فیصلہ پارلیمنٹ کرےگی۔
فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھاکہ حکم عدولی پر عدالت اسپیکر کو شوکاز نوٹس دیکر جیل بھی بھیج سکتی ہے۔