26

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے خط اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس سے شئیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دے دیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور اطراف میں رینجرز تعینات کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کورٹ روم نمبر ون کھونے کی ہدایت کردی ہے اور عدالتی عملے کو بھی فوری اسلام آباد ہائی کورٹ طلب کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس کے تحریری حکم نامے میں امید کا اظہار کیا تھا کہ وزیراعظم حلف کی خلاف ورزی اور ملکی مفاد کیخلاف معلومات افشا نہیں کریں گے۔

ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں وزیراعظم کے حلف کا حوالہ دیا اور کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں