25

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر سماعت 11 اپریل کو مقرر

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر سماعت 11 اپریل کو مقرر

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر سماعت 11 اپریل کو مقرر

سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی، فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے— فوٹو: فائل
سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی، فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات اور وزیراعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 11 اپریل کو سماعت کریں گے۔ درخواست شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو  وزیراعظم اور  وزراء کے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے، درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم، وزراء اور اسد مجید نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں