32

قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے

قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے

قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے

شیخ رشید اورفواد پارٹی کو سیاسی منظرنامے سے آؤٹ کرنےکیلئے متحرک ہیں، پی ٹی آئی ذرائع— فوٹو: پی ٹی آئی آفیشل
شیخ رشید اورفواد پارٹی کو سیاسی منظرنامے سے آؤٹ کرنےکیلئے متحرک ہیں، پی ٹی آئی ذرائع— فوٹو: پی ٹی آئی آفیشل

قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے معاملے پر تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق اراکین کی بڑی تعداد اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں لیکن شیخ رشید اورفواد چوہدری پارٹی کوسیاسی منظرنامے سے آؤٹ کرنےکیلئے متحرک ہیں۔

اراکین کی رائے ہے کہ مستعفی ہوگئے تو نئی حکومت کو اہم تقرریاں اور قانون سازی پرکھل کرکھیلنےکا موقع ملے گا۔

اراکین کا مؤقف ہے کہ اگرایسا ہوگیا توتحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے اور فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کل وزیراعظم کے انتخاب کے بعد یہ عمل قومی اسمبلی سے شروع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں