آج کوئی جیت کربھی ہارے گااورکوئی ہارکربھی جیت گیا،شاہ محمود
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کوئی جیت کربھی ہارے گا اور کوئی ہار کر بھی جیت گیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتےہوئےپاکستان تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم کو ایک راستہ اختیار کرنا ہوگا،ایک خودی اور خودمختاری کا راستہ ہے،دوسرا راستہ غلامی کا ہے۔
شاہ محمود نے کہا کہ جوارکان جھکے اوربکے نہیں ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ایک طرف ایک سوچ جبکہ دوسری طرف اتحاد بیٹھا ہوا ہے۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں تحریک انصاف کےخلاف غیرفطری اتحاد ہے،تاریخ گواہ ہےکہ ان میں کوئی نظریاتی ہم آہنگی نہیں اورانہوں نے ایک دوسرے پرمقدمات بنائے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ کون نہیں جانتا کہ اس اتحاد میں بےنظیر کی کردار کشی کی اورذوالفقار بھٹو کی کردار کشی کی گئی۔
ایم کیوایم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 3 سال 8 ماہ ایم کیوایم پیپلز پارٹی کے خلاف اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہے،کراچی کے ساتھ ناانصافی کا کہتے رہےتاہم اب ایسا کیا ہوگیا کہ آج ان کے ساتھ بیٹھ گئے جن کو 4 سال کوستے رہے۔
عمران خان سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کمال ہے کہ آج کوئی جیت کر بھی ہارے گا اور کوئی ہار کر بھی جیت گیا،کچھ لوگ مقدر کے سکندر ہوتے ہیں،عمران خان نے قوم کو خودداری دی اورقوم کو سر اٹھا کر جینے کا حق دیا۔