23

راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن(ربجا) نے میدان مار لیا

راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن(ربجا) نے میدان مار لیا

راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن(ربجا) نے میدان مار لیا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف )راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور راولپنڈی اسلام آباد فوٹو ایسوسی ایشن کے مابین نیشل پریس کلب اسلام آباد میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانِ خصوصی محترم جناب نثار احمد (چیرمین سپورٹس کمیٹی), محترم جناب سردار شاہد(جنرل سیکرٹری ربجا) تھے.


محترم نثار اور محترم سردار شاہد کا کہنا تھا کہ جس ملک یا شہر کے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران رہتے ہیں اس لیے صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں بہت اہم ہیں اور خاص کر صحتمند سرگرمیاں جرنلسٹس کے لیے اس لیے ضروری ہیں کہ فیلڈ ورک ہے اور فیلڈ میں سمارٹ, چوکس اور دلکش نظر آنا چاہیے. اس لیے ایسی صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد پاکستان کے ہر پریس کلب میں ضروری ہے جو بہترین ورزش کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ اور صحت کی سرگرمیوں کے حوالہ سے دوسروں کے لیے موٹیویشن بھی ہے


اس میچ کا تمام کریڈٹ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی انتظامیہ اور اسپورٹس کمیٹی چیئرمین مدثر چوہدری کو جاتا ہے جو ذاتی دلچسپی سے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کرواتے رہتے ہیں اور ہر دفعہ میزبانی کے فرائض سر انجام دینے میں خوشی محسوس کرتے ہیں . مہمان ٹیم کے لیے سائبان, کرسیاں, کٹس,

پانی اور گیند, بیٹ, ٹیپ مہیا کرنا اور بالخصوص تمام مہمانوں اور مہمان ٹیم کے لیے کھانا اور دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات سے بھی نوازتے ہیں. ہمیں یہاں ربجا کی ٹیم اور اسکے کپتان نوید اقبال کو داد دینی پڑے گی

جنہوں نے شائقین کو بہترین کارکردگی دیکھاتے ہوئے جیت ربجا کے نام کی شائقین کا کہنا ہے کہ ہم نے میچ کو بہت انجوائے کیا کیونکہ یہ ایک بہترین میچ تھا دونوں ٹیمیں جوش, جذبے, ولولے اور لگن سے کھیلیں بیشک جیت ایک ٹیم کی ہوتی ہے راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوس ایشن کی ٹیم نے سنسی خیز مقابلہ کے بعد جیت اپنے نام کر لی

جاری کردہ انفارمیشن سیکرٹری ربجا فائزہ کاظمی*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں