پی ٹی آئی حکومت کا وزیراعظم ہاؤس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نئی حکومت کو دینے سے انکار
پی ٹی آئی حکومت کا وزیراعظم ہاؤس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نئی حکومت کو دینے سے انکار
پاکستان تحریک انصاف حکومت نے جاتے ہوئے چند سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹس نئی حکومت کے حوالے نہیں کیے۔
ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل ایسٹس میں وزیراعظم آفس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل بھی شامل ہے جس کے باعث نئی حکومت کو معلومات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پرانے ڈیجیٹل ایسٹس کو بند کردیا، یہ اکاؤنٹس حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ نئی حکومت کو وزیراعظم آفس کا نیا ٹوئٹرہینڈل بنا کرکام شروع کرناپڑا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان آفس کے یوٹیوب چینل کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان‘ کردیا گیا تھا۔