32

شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکل آئیگا، کیپٹن عاصم ملک

شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکل آئیگا، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہبازشریف مشکل ترین دور میں اس منصب پر فائز ہوئے ہیں لیکن انکی ماضی میں بطور وزیراعلی پنجاب خدمات اور ٹھوس اقدامات کو دیکھتے ہوئے

اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ان شاءاللہ وہ بہت جلد پاکستان کو اس بحران سے نکال لیں گے، انکی آج پہلے دن کی کارکردگی اور پھرتی مثبت سوچ اور پاکستان کی ترقی کی عکاس ہے، انہوں نے کہا کہ حلف اٹھانے کے بعد جس طرح بیرون ممالک کے سربراہان نے انکو مبارکباد دی اور خیرمقدم کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوست ممالک ان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ ان شاء اللہ میاں شہبازشریف کی قیادت میں

پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکل آئے گا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز وزیراعظم میاں شہبازشریف کو یقین دلاتا ہوں کہ اوورسیز میں مقیم پاکستانی انکی آواز پر لبیک کہیں گے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ ترسیلات پاکستان بھیجیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں