30

خانیوال: ضلعی انتظامیہ کا شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز،ڈپٹی کمشنر

خانیوال: ضلعی انتظامیہ کا شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز،ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی جانب سے میاں چنوں، کبیر والا، جہانیاں کے سرکاری بس،

ویگن اسٹینڈ کے تزئین و آرائش کے کام کی ہدایت کی گئی ہے اسکے علاوہ خانیوال لاہور موڑ پر ڈائیوو کمپنی کے اسٹینڈ اور راٹھور گروپ بس اسٹاپ کو این او سی کے اجراء کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا، سیکرٹری آر ٹی اے حنا رحمٰن اور ڈی ایس پی ٹریفک نے بھی شرکت کی

۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کبیر والا اور جہانیاں کے بس اسٹینڈ پر بیز بنا کر تمام ٹرانسپورٹرز کو سروس ان اڈوں سے چلانے کا پابند کیا جائے ضلع میں کسی کو بھی غیر قانونی اڈے چلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی- ڈی سی نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو مقررہ کرایوں پر عمل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں