23

بین الاقوامی قوتیں عمران خان کی جان لینے کی کوشش کرسکتی ہیں، شیخ رشید

بین الاقوامی قوتیں عمران خان کی جان لینے کی کوشش کرسکتی ہیں، شیخ رشید

بین الاقوامی قوتیں عمران خان کی جان لینے کی کوشش کرسکتی ہیں، شیخ رشید

بین الاقوامی قوتیں ہماری آزاد خارجہ پالیسی کو لگام لگانے کیلئے کرائے کے ٹٹو لائے، فوج کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگنا چاہیے، سابق وزیر داخلہ— فوٹو: فائل
بین الاقوامی قوتیں ہماری آزاد خارجہ پالیسی کو لگام لگانے کیلئے کرائے کے ٹٹو لائے، فوج کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگنا چاہیے، سابق وزیر داخلہ— فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوتیں ہماری آزاد خارجہ پالیسی کو لگام لگانے کیلئے کرائے کے ٹٹو  لائے،  یہی قوتیں عمران خان کو مروا بھی سکتی ہیں اور انھیں جیل بھی ہوسکتی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ خان صاحب کی خصوصی دعوت پر آج جلسے کیلئے آیا ہوں، افسوس ہوا کہ جو ہمارے ساتھ وزارت کے مزے لیتے رہے ہیں اب وہ ہمارا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان کی غیر جانبدار  اور  آزاد پالیسی سپر پاور کو پسند نہیں، لوگ موجودہ حکمرانوں کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کو گواہ بنا کرکہتا ہوں کہ میرے دفتر سے اتوار کو فائلیں اٹھوائی گئیں، ایم کیو ایم سے اچھی دوستی ہے خدا کرے موجودہ سیٹ اپ میں ان کا کوئی کام بن جائے، موجودہ حکمران انٹرنیشنل بھکاری ہیں، عمران خان آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتے تھے، اب لوگ اپنے پاسپورٹ پھاڑ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ منحرف لوگ کس منہ سے اس ملک میں سیاست کریں گے؟ وہ اصلی اور نسلی نہیں ہوتے جو مشکل وقت میں کھڑے نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ انتظار کریں عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ فوج کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگنا چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بین الاقوامی قوتیں عمران خان کی جان لینے کی کوشش کر سکتی ہیں جبکہ انہیں جیل بھی بھجوایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں