حکومت پاک فوج کیخلاف گمراہ پروپیگنڈہ کرنے والوں کو گرفتار کرے، کیپٹن عاصم ملک
دبئی(بیورورپررٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد شئیر کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، ان غداروں اور وطن دشمنوں کو سزائے موت اور عمرقید کیا جائے، جو ہماری بہادر اور محب وطن افواج کے خلاف بکواس کرے گا
پاک فوج کو اسے عبرت کا نشان بنا دینا چائیے کیونکہ یہ غدار کسی رعایت اور رحمدلی کے قابل نہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو پتہ لگانا چائیے کہ ان افراد کے پیچھے کونسے غیرملکی عناصر ہیں کیونکہ یہ غلیظ پروپیگنڈے بغیر کسی پشت پناہی اور مالی سپورٹ کے نہیں ہوسکتے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ وارانہ فوج ہے اور اسے سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں جسکا اظہار گذشتہ
روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں بھی کیا، اس لیے میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت اور مئوقف کے بعد بھی اگر کوئی فرد پاک فوج کے خلاف بھونکتا ہے تو اسے فوری گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے