38

عمران خان ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز اور اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب کے سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ عمران خان دجالی فتنہ بن چکا ہے جسکا تدارک ضروری ہے، اپنی تقاریر میں جس طرح ملک دشمن اور انتشار کے بیانیے کو پروان چڑھا رہا ہے خدشہ ہے کہ ملک کی گلی گلی میں فتنے و فساد نا پھوٹ پڑیں، انہوں نے کہا کہ کراچی جلسہ میں عمران خان نے پاکستان کو غلام ملک قرار دیا اور کہا کہ ہم آزاد نہیں اس لیے لازم ہے کہ ہم دوبارہ آزادی حاصل کریں،

اس طرح کے بیانات سراسر بغاوت اور شر کے زمرے میں آتے ہیں ، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ پچھلے 3 سال اور 7 ماہ کے دور اقتدار میں انہوں نے کونسے ترقیاتی کام کیے ، سوائے معیشت کی تباہی و بربادی کے انہوں نے کوئی کام نہیں کیا، عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا، انکے دورحکومت سٹاک ایکسچینج متعدد بار کریش ہوئی جبکہ آج ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کہاں پہنچادیا، پاکستان اس وقت کرپشن میں 139 ویں نمبر پر کھڑا ہے جو پچھلی حکومتوں سے بھی بدتر کارکردگی ہے

میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز عمران خان سے پوچھتا ہوں کہ انکے لاڈلے زلفی بخاری میں وہ کونسی صلاحیت تھی جسکی بنا پر انہیں مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز بنایا گیا، زلفی بخاری نے اوورسیز میں سوائے تقاریب کے چیف گیسٹ بننے کے کوئی عملی کام نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ 3 سال اور 7 ماہ میں سوائے تقاریر کے عمران خان نے کچھ نہیں کیا، عمران خان ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے

اس لیے میری چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ عمران خان کا دماغی معائینہ کرایا جائے اور دماغی ہسپتال میں اسکا علاج کرایا جائے ورنہ اسکی بے سروپا اور منفی تقاریر سے خدانخواستہ ملک میں خانہ جنگی نا چھڑ جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں