38

صحافی اختلاف ختم کر کے پی پی یو جے فورم پر متحد ہو جائیں فراز خان

صحافی اختلاف ختم کر کے پی پی یو جے فورم پر متحد ہو جائیں فراز خان

اسلام آباد ( بیوروچیف ) پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین فراز خان نے کہا پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ کے دروازے ہر ورکنگ جرنلسٹ کے لیے کھلے ہیں ہماری کوشش ہے ورکنگ جرنلسٹس کو ایک فورم پر دنیا بھر سے اکھٹا کریں۔ تا کہ کسی ایک ممبر کو پریشانی کا سامنہ ہو تو دنیا بھر سے اس کے حق میں آواز اٹھے۔ پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ ایسے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے

جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر مافیہ کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں، پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ میں شمال ہو کر صحافت کو مظبوط بنائیں۔ پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی چیئرمین سید مجتبی بخاری نے ممبران عہدیدران کے نام پیغام میں کہا کہ تمام اضلاع کے صدور اپنے اضلاع میں کھلی کچہریاں منعقد کریں

اور مظلوم کی آواز انتظامیہ تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں تا کہ صحافت کا حق ادا ہو سکتے ۔ صحافتی زمہ داریوں کے دوران کسی ممبر کو کسی پریشانی کا سامنا ہوا تو مرکزی کابینہ کو اگاہ کریں۔ انشاء اللہ ممبران کا ہر حد تک ساتھ دیا جائے گا۔ اور جلد انشاء اللہ ممبران کے لیے اسلام آباد میں ایک ایوارڈ تقریب منعقد کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں