32

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی خواتین صحافیوں کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں کی بد سلوکی سخت الفاظ میں مذمت

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی خواتین صحافیوں کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں کی بد سلوکی سخت الفاظ میں مذمت

کراچی ( پریس رلیز ) کراچی یونین آف جرنلسٹس نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے کی کوریج کرنے والی خواتین صحافیوں کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں کی بد سلوکی، تشدد اور ہراساں کرانے کے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور ایسے عمل کو گری ہوئی حرکت قرار دیا ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد۔

نائب صدر لبنی جرار ناصر شریف جنرل سیکریٹری عاجز جمالی جوائنٹ سیکریٹری طلحہ ہاشمی ایگزیکٹو کونسل کی اراکین جیوتی مہیشوری ، شمائلہ نواز ، شیریں جامی اور دیگر ارکان نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کی کوریج کرنے والی سما ٹی وی کی رپورٹر زم زم سعید۔ کیمرہ مین شاہد۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹر عنبرین الطاف اور عادیہ ناز کے ساتھ جلسہ گاہ میں نہ صرف بد سلوکی کی گئی بلکہ تشدد کیا گیا جس میں زم زم سعید زخمی ہوئی ہے جبکہ دیگر خواتین صحافیوں کو ہراساں کیا گیا

کسی بھی سیاسی پارٹی کے جلسے میں ایسا عمل باعث شرم ہے اور افسوس ناک پہلو یہ بھی ہے پارٹی قیادت نے کسی کے خلاف کاروائی بھی نہیں کی۔ کے یو جے نے میڈیا ہائوسز کو کہا ہے کہ خواتین صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے یا پھر اس قسم کی عوامی اجتماعات میں خواتین رپورٹرز کے کوریج کے لئے بھیجنے سے گریز کیا جائے۔

کے یو نے کراچی پریس کلب سے مشترکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے تاکہ تمام صحافتی تنظیمیں مشترکہ لائحہ عمل طے کریں جس میں مذکورہ سیاسی جماعت کی کوریج کا بائیکاٹ کرنے کا نقطہ بھی شامل کیا جائے۔ کے یو جے نے پی ٹی آئی کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین صحافیوں سے ناروا سلوک پر معافی مانگی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں