33

بیرون ملک ملازمت کیلیے نہ بھیجنے والے ملزمان 9 سال بعد عدالت سے با عزت بری

بیرون ملک ملازمت کیلیے نہ بھیجنے والے ملزمان 9 سال بعد عدالت سے با عزت بری

لاہور(بیورو رپورٹ)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو سنت نگر لاہور کے رہائشی عمران یعقوب نے ایک درخواست گزاری جس میں ملزمان محمد یوسف اور جمیلہ بیگم پر یہ الزام عائد تھا کہ وہ لوگوں کو باہر بھجوانے کا جھانسہ دیتے ہیں ان سے رقم بٹورتے ہیں اور پاسپورٹ وغیرہ لے کر بعد ازاں مکر جاتے ہیں اور پیسے ہضم کر جاتے ہیں۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے درخواست پر عمل کرتے ہوئے

2013 میں ایف آئی آر درج کی اور ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی۔ ملزمان نے مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور مشتاق احمد دھون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی بطور وکیل خدمات حاصل کر رکھی تھیں۔ مقدمہ 9 سال تک زیر سماعت رہا. چند روز قبل عدالت جناب سپیشل جج سینٹرل لاہور نے وکلا کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے

اور قانونی نظائر کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف زبانی و دستاویزی شواہد ناکافی ہے اور بظاہر الزام علیہان کی جرم میں شمولیت مشکوک ہے اور کسی طرح بھی مستغیث مقدمہ اور گواہان، الزام علیہان کی وقوع ہذا سے وابستگی ثابت نہ کر سکے ہیں جس پر عدالت حضور نے دونوں ملزمان کو باعزت بری کرنے کہ احکامات صادر فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں