28

سید ندیم عباس کی ہدایات پرہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس لائن میں اینٹی رائٹ اور ٹیئرگیس ریزرو کے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا

سید ندیم عباس کی ہدایات پرہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس لائن میں اینٹی رائٹ اور ٹیئرگیس ریزرو کے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا

خانیوال 20 اپریل 22(سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی ہدایات پرہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس لائن میں اینٹی رائٹ اور ٹیئرگیس ریزرو کے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر انسپکٹر محمد اکرم نے پولیس جوانوں کو مختلف تکنیک اور لاء اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے کے حوالہ سے ٹریننگ دی۔ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا ہے کہ ٹریننگ سیشن کا مقصد درپیش

چیلنجز سے موثر طور پرنمٹنے کے لیے پولیس فورس کی استعدادی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے امن امان برقرار رکھنے کے لیے اینٹی رائٹ فورس کا کردارقابل فخرہے۔انہوں نے کہاکہ امن کے ضامن بن کر سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں‘کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی پولیس ہروقت چوکس اور تیار ہے‘تمام تر وسائل بروکار لاتے ہوئے عوام کے جان ومال کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں