25

ضلعی انتظامیہ خانیوال نے عام مارکیٹ میں شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے بڑے رمضان پیکج پر عملدرآمد شروع کردیا

ضلعی انتظامیہ خانیوال نے عام مارکیٹ میں شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے بڑے رمضان پیکج پر عملدرآمد شروع کردیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ خانیوال نے عام مارکیٹ میں شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے بڑے رمضان پیکج پر عملدرآمد شروع کردیا- اس سلسلہ میں 16 فلورملز کو روزانہ اوپن مارکیٹ میں 10 ہزار 240 تھیلے سپلائی کا ہدف دیا گیا ہے

-سبز رنگ تھیلے میں میں 10 کلو سستے آٹے کی 400 روپے میں فراہمی کل بروز جمعرات سے شروع ہوگی- اس مقصد کے لئے ضلع میں 129 دکانیں مقرر کردی گئی ہیں-ڈپٹی کمشنر سلمان لودھی نے فلور ملز ایسوسی ایشن سے رمضان پیکج بارے میٹنگ کی-اے ڈی سی آر عمر افتخار شیرازی،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اعجاز سیال بھی ان کے ہمراہ تھے-ڈی سی نے اس موقع پر کہا کہ سستے آٹے کی وافر فراہمی کے لئے

فلور ملز کو گندم کی سپلائی شروع کردی گئی ہےدکانوں پر آٹے کی فروخت کا ریکارڈ رکھا جائے گا-انہوں نے مزید کہا کہ فور ملز کوٹہ کی گندم سے آٹے کی 100 فیصد فراہمی کریں محکمہ خوراک اوپن مارکیٹ اور رمضان بازاروں میں سستے آٹا کی سسپلائی کو یقینی بنائے-انہوں نے مزید کہا کہ فلور ملز کو سرکاری خریداری مکمل ہونے تک گندم خریداری کی بھی اجازت نہیں دی جائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں