29

ضلع خانیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر مزید پیشرفت،ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی زیر نگرانی جاری 758 پراجیکٹس پایہ تکیمل کو پہنچ گئے

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلع خانیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر مزید پیشرفت،ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی زیر نگرانی جاری 758 پراجیکٹس پایہ تکیمل کو پہنچ گئے- ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس میں جاری 1267 منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ جائزہ لیا گیا-ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں تعمیراتی محکموں کے افسران نے شرکت کی-ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن نے فنڈز کے اجراء اور خرچ بارے تفصیلی بریفنگ دی-ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا

کہ ضلع خانیوال میں 12 ارب روپے سے زائد مالیت کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے تمام ترقیاتی منصوبوں پر 70 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 24 اسکیمیں پایہ تکیمل کو پہنچ گئی ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ تمام منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کا لیبارٹری سے تجزیہ کرایا جائیگا- سلمان خان لودھی نے ہدایت کی مکمل ہونے والے پراجیکٹس محکموں کے ہینڈ اوور کیئے جائیں انہوں نے میاں چنوں میں لائٹس کی تنصیب کا کام ہر صورت تین دن کے اندر مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں