38

دنیا بھر میں آئندہ ہفتہ ٹیکہ جات کے حوالے سے منایا جائے گا

دنیا بھر میں آئندہ ہفتہ ٹیکہ جات کے حوالے سے منایا جائے گا

ضلع مہمند(افضل صافی)۔دنیا بھر میں آئندہ ہفتہ ٹیکہ جات کے حوالے سے منایا جائے گا۔والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگا کر گیارہ مختلف بیماریوں سے محفوظ کریں۔معاشرہ کے ذمہ دار افراد ٹیکہ جات آگاہی میں کردار ادا کریں۔ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق حیات۔قبائلی ضلع مہمند کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق حیات نے مہمند پریس کلب میں ٹیکہ جات کے حوالے سے آگاہی نشست کے دوران بتایا۔کہ دنیا بھر میں آئندہ ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے منایا جائے گا۔جن کے روز سے محکمہ صحت مہمند بھی آئندہ 24 مارچ سے ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں گے

۔انہوں نے میڈیا کے ذریعے والدین سے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی اپیل کی۔میڈیا کے ساتھ آگاہی نشست کے موقع پر ایف ایس ایم او ڈاکٹر پرویز اقبال،ڈی ایچ سی ایس او یونس خان،ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر ارمان حکیم، ایم اینڈ ای اے ڈی ابرار احمد، ڈی ایس او شاہد علی، پبلک ہیلتھ کوارڈنیٹر ڈاکٹر اکرام اللہ بھی ہمراہ تھے۔آگاہی نشست میں ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق حیات اور ایف ایس ایم او ڈاکٹر پرویز اقبال نے بتایا۔

کہ ضلع بھر میں مٹھی بھر گھرانے یا اپنے مسائل کے ضد سے یا ٹیکہ جات کے افادیت سے لاعلمی کی وجہ سے انکاری ہیں۔انہوں نے ایسے انکاری گھرانوں سے بچوں کا مستقبل علاقائی ذاتی مسائل سے جوڑنا بدقسمتی اور بچوں کی زندگی سے کھلواڑ قرار دیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ معاشرہ میں آگاہی کی کمی کی وجہ سے 84 فیصد کورونا ویکسینیشن والے افراد میں 47 نے سیکنڈ ڈوز کیا۔اور باقی تاحال رہ گئی ہیں۔

اور یہی دوسرے ڈوز سے لاپرواہی ان افراد کو حفاظتی تدابیر میں مدد نہیں دے سکتے ہے۔انہوں نے حاملہ خواتین سے بھی اپنے مقررہ ٹیکہ جات پورا کرنے کی اپیل کی۔تاکہ زچگی کے دوران تشنج بیماری کا شکار نہ ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ماہانہ تقریبا چودہ سو بچے پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے والدین دو سال تک مختلف ٹیکہ جات لگانے پر زور دیا۔تاکہ بچے آئندہ خطرناک گیارہ۔مختلف بیماریوں پولیو،

خناق، خسرہ، کالی کھانسی، وغیرہ سے محفوظ ہوسکے۔انہوں نے علاقے میں ٹیکہ جات ہفتہ کو کامیاب بنانے کے لئے عمائدین، علماء کرام، اساتذہ اور دوسرے مکتبہ فکر کے ذمہ دار افراد سے کردار ادا کرنے اور ٹیکہ جات کی افادیت سے معاشرے کو آگاہ کرنے کا پر زور اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں