37

اسلام گڑھ : تحریک لبیک کی اپیل پر اسلام گڑھ چکسواری اور دیگر علاقوں میں بعد از نماز جمعہ احتجاج

اسلام گڑھ : تحریک لبیک کی اپیل پر اسلام گڑھ چکسواری اور دیگر علاقوں میں بعد از نماز جمعہ احتجاج

اسلام گڑھ(نامہ نگار) تحریک لبیک کی اپیل پر اسلام گڑھ چکسواری اور دیگر علاقوں میں فرانسیسی گیرٹ ویلڈر کی طرف سے سرکار دوعالمؐ کی شان میں گستاخیوں اور فلسطین میں مسجد اقصیٰ اور یورپ میں مساجد میں حملوں کے خلاف بعد از نماز جمعہ احتجاج کیا اور خطباء و علماء نے خطبہ جمعہ کے موقع پر تحفظ ناموس رسالؐت پر خطاب کیے اور عوام کو آگاہی فراہم کی احتجاج میں عوام نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے

فرانسیسی گیرٹ ویلڈر کی گستاخیوں کی سختی سے مذمت کی جائے اور سفارتی سطح پر شدید احتجاج کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تحریک لبیک کے مطالبے پر اگر پی ٹی آئی کی گورنمنٹ عمل کرتی اور اگر وعدے کو پورا کرتی تو گیرٹ ویلڈر کو دوبارہ موقع نہ ملتا امت مسلمہ ہر ظلم و ستم برداشت کر سکتی ہے

مگر ناموس رسالؐت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گی تحریک لبیک اگر گیرٹ ویلڈر کے خلاف پہلے کی طرح شدید احتجاج کی کال دے گی تو عوام پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں اپنے نبیؐ کی ناموس پر پہرا دینے کے لیے باہر نکلے گی اور پوری دنیا کو یہ باور کرائے گی کہ ناموس رسالؐت وہ ریڈ زون ہے

جس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی بلکہ وہ آنکھ نکال دی جائے گی پی ڈی ایم حکومت گیرٹ ویلڈر کی حالیہ گستاخیوں اور مساجد پر حملوں پر فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے خلاف سخت رویہ اپنائے اور سختی سے جواب دے وگرنہ تحریک لبیک اپنے نبی کریمؐ کی ناموس پر پہرا دینا اور جانیں دینا جانتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں