32

خانیوال :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی زیرصدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد

خانیوال :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی زیرصدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد

خانیوال23اپریل22(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس کی زیرصدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ایس ڈی پی او‘ایس ایچ اوز ودیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ڈی پی او نے سال 2021 اور 2022 کے کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا

اورناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو سزائیں اور شوکاز نوٹسسز جاری کیے۔ڈی پی او سیدندیم عباس نے مدعیان سے کوآرڈی نیشن کرکے مقدمات کو میرٹ پر یکسوکرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ عوام سے جرائم کی روک تھام سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے رابطہ میں رہیں‘سنگین جرائم کے مقدمات کی تفتیش میں بے جا تاخیر اور عوام کو سروسز کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی

‘انٹروگیشن اور مقدمات کی انوسٹی گیشن پر خاص توجہ دیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے‘سٹریٹ کرائم اور وہیکل چوری کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمت عملی سے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ مجرمان اشتہاری و دیگر سماجی جرائم میں ملوث عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے‘

منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ موثر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ڈی پی او نے کہاکہ حراسمنٹ، زیادتی، اغواء اور بدفعلی کے مقدمات کا اندراج بروقت کیا جائے‘پولیس افسران اپنی کارکردگی مزید بہتر لائیں اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عام آدمی تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں