27

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شیخوپورہ فیصل جاوید کو ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کا اضافی چارچ سونپ دیا گیا

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شیخوپورہ فیصل جاوید کو ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کا اضافی چارچ سونپ دیا گیا

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شیخوپورہ فیصل جاوید کو ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کا اضافی چارچ سونپ دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ فیصل جاوید کو 1 سال قبل شیخوپورہ میں بطور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تعینات کیا گیا تھا ،

شیخوپورہ تعیناتی سے قبل نظامت اعلی محکمہ تعلقات عامہ اور ایوان وزیر اعلی لاہور میں اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ فیصل جاوید بطور ترجمان ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ بھی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل شیخوپورہ فیصل جاوید عالمی شہرت یافتہ مصنف اور صدارتی ایوارڈ یافتہ سیرت نگار اصغر علی جاوید کے صاحبزادے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب کی دم توڑتی ہوئی ثقافتی روایات کی بحالی کے لئے پنجاب کونسل آف آڑٹس اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی اور شیخوپورہ کے آرٹسٹوں کے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کے لیۓ تمام تر اقدامات عمل میں لائے جائیں گے

۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ کو صوفیاء کرام کی سر زمین کہا جاتا ہے جہاں شب روز کی محنت سے صوفیاء کی تعلیمات اور پنجاب کے کلچر کو اجاگر کرنے کے لئے پنجاب کونسل آف آڑٹس اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں