51

اسلام گڑھ :بہترین استاد اپنے کردار سے طالب علم کی تعلیم و تربیت کرتا ہے، چودھری محمد اسماعیل صدر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور

اسلام گڑھ :بہترین استاد اپنے کردار سے طالب علم کی تعلیم و تربیت کرتا ہے، چودھری محمد اسماعیل صدر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور 

اسلام گڑھ(نامہ نگار)سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے صدر چودھری محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ بہترین استاد اپنے کردار سے طالب علم کی تعلیم و تربیت کرتا ہے۔ہائی سکول اسلام گڑھ کے طلباء نے جو پروگرام پیش کیے ہیں قابل ستائش ہیں۔پوزیشن ہولڈر طلباء اور کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

۔انچارج بزم ادب سنئیر مدرس محمد انور اور ایلیمنٹری مدرس لیاقت علی نے طلباء کی بہترین معاونت کی ہے۔اسلام گڑھ ہائی اسکول کے طلباء نے انتہائی شاندار ملی نغمے، ترانے،اور دیگر پروگرام پیش کیے ہیں۔ٹیچرز آرگنائزیشن اس وقت چار گروپوں میں الیکشن جیتی ہے۔میں نےتمام اضلاع کے جیتنے والے پینلز کو مل کر چلنے کا مشورہ دیا ہے۔میں دفاتر میں موجود رہتا ہوں اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے بلاتفریق کام کروں گا۔الیکشن میں ہم نے اپنا منشور پیش کیا اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں عزت دی ہے ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ کے سالانہ نتائج کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔بزم ادب انچارج سابق میڈیا ایڈوائزر سینئر مدرس محمد انور نے کہا کہ الیکشن جیتنے والوں کا فرض بنتا ہے کے وہ سکیل اپ گریڈیشن رولز 2016کے تحت کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں

۔پروگرام میں آمد پر دلی خوشی ہوئی میں نے آپ کو نہ ووٹ دئیے ہیں نا سپورٹ کی ہے۔ہم نے اپنا منشور پیش کیا ہے۔نائب صدر سکول ٹیچر آرگنائزیشن ضلع میرپور لیاقت مغل نے چودھری اسماعیل،چودھری آصف اور راجہ خضر کا شکریہ ادا کیا۔مرزا سلطان محمود نے کہا کہ ہائی اسکول اسلام گڑھ کے طلباء نے دل جیت لیے ہیں چودھری اسماعیل انتہائی لائق اور زیرک انسان ہیں۔ان کے ساتھ بھائیوں جیسا ساتھ رہا

۔تقریب سے صدر معلم مختار احمد،سینئر صحافی چنار پریس کلب اسلام گڑھ عبد الرزاق نیازی،سابق صدر میلاد کمیٹی اسلام گڑھ راجہ نجابت حسین نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں مدرسین محمد مجید،اعجاز احمد،محمد یعقوب،واجد حسین،ریٹائرڈ مدرس عجائب حسین،اجمل حسین،لالہ مالک حسین،عمران چودھری،

افضل مرزا،لیاقت علی،لیاقت مغل،محمد انور ،ظہیر اسلام اور دیگر نے پوزیشن ہولڈر بچوں کو ٹرافیاں دیں۔اسلام گڑھ سرکاری سکول میں پہلی بار رزلٹ کی تقریب کو شاندار طریقے سے پرفارم کیا گیا۔شرکاء نے پروگرام منتظمین کو دل کھول کر داد دی ۔اس موقع پر پروگرام کی شاندار کامیابی پر محمد انور اور لیاقت علی کو سب نے شایان شان تقریب کا انعقاد کرنے پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں