42

اسلام گڑھ : مشعل پبلک سکول اسلام گڑھ کی سالانہ نتائج کی پروقار تقریب منعقد

اسلام گڑھ : مشعل پبلک سکول اسلام گڑھ کی سالانہ نتائج کی پروقار تقریب منعقد

اسلام گڑھ (نامہ نگار) مشعل پبلک سکول اسلام گڑھ کی سالانہ نتائج کی پروقار تقریب،نوجوان نسل کی تعلیم کے ساتھ تربیت ضروری،آج کے بچے کل کا مستقبل،کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،بھارت میں ریاستی دہشت گردی کو قبول نہیں کرتے،معیار تعلیم میں اضافہ خوش آئند ہے۔عظیم بخش چوہدری۔مشعل پبلک ہائی سکول اسلام گڑھ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے

۔سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چکسواری۔والدین اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کے لیے مشعل سکول جیسے اداروں کا انتخاب کریں۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی حلقہ چکسواری عظیم بخش چوہدری نے مشعل پبلک ہائی سکول اسلام گڑھ کی سالانہ نتائج اور تقسیم انعامات کی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں کے کہا کہ موجودہ دور میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت کی بھی ضرورت ہے

۔مشعل سکول کے بچوں کی پرفارمینس دیکھ کر اپنا بچپن یاد آ گیا۔مشعل سکول کی تقریب کا آغاز عاطر محمد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔جبکہ ضلعی پوزیشن ہولڈر طالبہ مریم اقبال نے نعت رسول کی سعادت حاصل کی۔تقریب سے ایم ڈی مشعل پبلک سکول راجہ خاور ساحل،ملک محمد ممتاز،اریلہ اظہر،رومیشہ اشرف،مبشر صابر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔آخر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جمیلہ فاطمہ اور کائنات فرید نے سر انجام دیے۔تقریب کے آخر میں سابق امیدوار اسمبلی و مہمان خصوصی عظیم بخش چوہدری کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں