خانیوال : ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے عیدالفطر سے قبل رمضان بازاروں اور گندم خریداری مراکز کے دورہ تیز کردیئے
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے عیدالفطر سے قبل رمضان بازاروں اور گندم خریداری مراکز کے دورہ تیز کردیئے- انہوں نے گندم خریداری سنٹر عبدالحکیم اور رمضان بازار عبدالحکیم کا اچانک دورہ کیا رمضان بازار میں شہریوں سے اشیاء کی دستیابی اور گندم سنٹر پر کاشتکاروں کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا
-ڈی سی کا اس موقع کہنا تھا کہ رمضان بازار میں ناقص کوالٹی کی اشیاء فراہمی کی شکایت نہیں ملنی چاہیئے -ڈی سی نے ان لوڈنگ کے دوران گندم میں نمی کا تناسب بھی چیک کیا ان کا کہنا تھا کہ
محکمہ خواراک نے ہدف سے زائد 107 فیصد کاشتکاروں کو باردانہ جاری کردیا
گندم خریداری بھی 90 فیصد سے زائد مکمل کرلی عید تک 100 فیصد ٹارگٹ حاصل کرلینگے-