35

مسجدنبوی کا تقدس پامال کرنا گھٹیا اور قبیح حرکت ہے، کیپٹن عاصم ملک

مسجدنبوی کا تقدس پامال کرنا گھٹیا اور قبیح حرکت ہے، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے گذشتہ شام مسجدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں پیش آنے والے واقعہ پر سخت ردعمل دہتے ہوئے کہا ہے کہ کل مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جو قبیح اور گھٹیا حرکت کی گئی یہ بہت ہی، دلدوز، افسوسناک اور شرمناک حرکت ہے جسکی معافی ممکن نہیں،سیاست، سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن اس مقدس زمین پر ایسی حرکت کرنا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بےتوقیری کرنا پوری قوم کیلئے باعث شرم ہے، انہوں نے کہا

کہ یہ لوگ کس کلچر کو فروغ دے رہے ہیں؟ کیا ان لوگوں کی گندی اور غلیظ سیاست سے اب حرم پاک اور مسجد نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی محفوظ نہیں،کافی سنجیدہ اور سلجھے ہوۓ لوگوں کو بھی دیکھ رہا ہوں جو ویڈیوز کو شیئر کر رہے ہیں اور اس پر فخر بھی محسوس کررہے ہیں جو انتہائی شرم کا مقام ہے، افسوس ان لوگوں پر جو اس طرح کی حرکت پر اپنے کارکنوں کو داد دے رہے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ میں کچھ ہفتے پہلے ایک بیان میں یہ واضع طور پر کہہ چکا ہوں کہ عمران خان دجالی فتنہ ہے

اور اس دجالی فتنہ کا ثبوت کل سب کو مل گیا ہے، اب اگر کوئی انکی حمایت اور دفاع کرتا ہے تو وہ اپنے ایمان کی فکر کرے کیونکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم تمام مسلمانوں کا مرکز اور مقدس مقام ہے اور یہاں گندی سیاست کا کھیل کھیلنا بدترین اور منافقانہ حرکت ہے، انہوں نے سعودی حکومت کی طرف سے ان فسادیوں کی گرفتاری کا خیرمقدم کیا

اور امید ظاہر کی کہ ان اسلام دشمنوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی جبکہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ان افراد کی پاکستانی شہریت ختم کرکے پاکستان نا آنے دیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گستاخی کی جرآت نا ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں