40

جی ٹی روڈ پشاور موٹروے سٹاپ پر قائم غیر قانونی بس اسٹینڈ سکورٹی رسک بن گئے

جی ٹی روڈ پشاور موٹروے سٹاپ پر قائم غیر قانونی بس اسٹینڈ سکورٹی رسک بن گئے

اسلام آباد(عمر فاروق) جی ٹی روڈ پشاور موٹروے سٹاپ پر قائم غیر قانونی بس اسٹینڈ سکورٹی رسک بن گئے نشیووں اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جبکہ دوسری طرف مافیا بھی سرگرم ہے غیر قانونی بس اسٹینڈوں کی بھرمار ہے۔لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ۔ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے شہری ذہنی اذیت کا شکار ۔ جی ٹی روڈ پشاور موٹروے سٹاپ سمیت جگہ جگہ پر مافیہ نے غیر قانونی بس سٹینڈ بنائے ہوئے ہیں

جس کی وجہ سےسڑکیں سکڑ کر رہ گئی ہیں اور آئے روز ٹریفک جام رہنا اور حادثات اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں انتظامیہ غیرقانونی اڈوں کے خلاف کاروائی کرنے میں بے بس نظر آتی ہے انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے مقامی رہائشیوں کو شدید تحفظات تھانہ نون کی حدود موٹر وے چوک فیصل مووو بس اسٹینڈ پر فیصل مووو ارو ہاکروں کے درمیان گاڑیاں کھڑی کرنے پر جھگڑا شدید فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔پولیس کی طرف سے گرفتاریاں جاری ایس ایچ او نون اور ڈی ایس پی الفت موقع پر پہنچ گئے

تھانہ نون پولیس نے دونوں پارٹیوں کے لوگوں کو گرفتار کرکے تھانہ نون میں منتقل کردیا غیر قانونی بس اڈوں پر جھگڑے معمول بن گئے واضح رہے کہ شہر میں غیر قانونی طور پر قائم بس اڈے سیکیورٹی رسک بن گئےہیں‌ اس سلسلے میں‌شہریوں کو ان اڈوں سے شدید تحفظات ہیں ۔26 نمبر چونگی’ موٹروے چوک ‘

ترنول و دیگر مقامات پر اندرون ملک روانہ ہونے والی مسافر بسوں کے اڈے موجود ہیں،ٹرانسپورٹرز کو سامان چیک کرنے میں دلچسپی نہیں لیکن سامان کا کرایہ ضرور وصول کیا جاتا ہے، مالک کے بغیر بھاری بھر کم سامان بھی لوڈ کردیا جاتا ہے ،رہائشی علاقوں میں بھی بسوں کے اڈے خطرہ بن گئے ہیں۔مصروف ترین شاہرہ پر قائم غیر قانونی اڈوں کو ختم کیا جائے عوامی مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں