جو کچھ روضہ رسول ﷺکے باہر ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں، شیخ رشید
جو کچھ روضہ رسول ﷺکے باہر ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ جو کچھ روضہ رسول ﷺکے باہر ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں، حکومت مجھے اور عمران خان کو تحریک سے پہلے گرفتارکرنا چاہتی ہے، میں ضمانت قبل ازگرفتاری نہیں کرا رہا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا ن لیگ نے حکومت میں آتے ہی تین سو لوگوں کا نام ای سی ایل سے نکالا، عدلیہ انصاف کرے، سارا بوجھ عدلیہ پر آنے لگا ہے، جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، انھوں نے ہر اس آدمی کو ٹرانسفر کیا جنھوں نے ان کی انویسٹی گیشن کی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ میں کہتا تھا نون سے شین نکلے گی، اس وقت شین کی حکومت ہے، میں نے پہلےبھی کہا مئی کا مہینہ خوفناک ہوگا، آصف زرداری چاہتے تھے کہ پنجاب میں گند پھیلے تو پھیل گیا ہے، یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے آج ہم ان کو امپورٹڈ کہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے 14 بار فوج کے جوتے چاٹے، راشد شفیق کی رہائی کی بھیک نہیں مانگ رہا، اچھا ہے وہ دس 15 دن اندر رہے، یہ اُس کی پہلی جیل ہے، میں تو ریٹائر ہونے جا رہا تھا لیکن نالہ لئی اور عمران خان کی وجہ سےالیکشن لڑوں گا،انہوں نے عمران خان کو یا شیخ رشید کو گرفتار کیا تو حالات خراب ہوجائیں گے۔