25

خواجہ ویلفیئر ایسوسی ایشن جنگشاہی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد

خواجہ ویلفیئر ایسوسی ایشن جنگشاہی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد

ٹھٹھہ نمائندہ
خواجہ ویلفیئر ایسوسی ایشن جنگشاہی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد عید ملن پارٹی میں مختلف فکر سے تعلق رکھنے والے معززین اور خواجہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران شریک خواجہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کو جنگشاہی میں تعلیم کی بہتری کے لیے پرنس آغا کریم کے نام سے سکول اور کالج کا بنیاد رکھنا چاہیے۔ عبدالقادر شیخ خواجہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے جنگشاہی میں تاریخی کام کرائے گئے ہیں۔ رہنماؤں کا خطاب
تفصیلات کے مطابق خواجہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے خواجہ میڈیکل سینٹر جنگشاہی ڈسٹرکٹ ٹھٹہ میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مختلف فکر سے تعلق رکھنے والے معززین، خواجہ ویلفیئر ایسوسی ایشن جنگشاہی کے عہدیداران اور ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں سینیئر صحافی عبدالرئوف بروھی، سلیم اختر جوکھیو، آصف شاہ شیرازی، خواجہ ویلفیئر ایسوسی ایشن جنگشاہی کے رہنما عبدالحفیظ جاکھرو، پولیس انسپکٹر اصغر بروھی، رانا محمد حفیظ راجپوت،

اشرف جوکھیو، شکیل جوکھیو، کامران جوکھیو، رشید جاکھرو، اکبر گھجن، ایاز جوکھیو، واجد جوکھیو، زیشان کونباٹی، اظہر جاکھرو، فہیم پلیجو، نواز پلیجو، ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عبدالقادر شیخ اور دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب سے مختلف سماجی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ جنگشاہی ایک پسماندہ علاقہ ہے جبکہ اس جدید دور میں بھی جنگشاہی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عبدالحفیظ جاکھرو کی سربراہی میں خواجہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے جنگشاہی میں تاریخی کام ہوئے ہیں، جس میں غریبوں کے لئے 207 مکان اور خواجہ میڈیکل سینٹر جنگشاہی کا آغاز تاریخی کام ہے، اس موقع پر جنگشاہی کے سماجی رہنما اور ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عبدالقادر شیخ نے کہا کہ ڈاکٹر علمبردار خواجہ، اسماعیلی کمیونٹی کے رہنماؤں اور مختلف ڈونرز کی

جانب سے جنگشاہی کے لئے کی گئی خدمات لائق تحسین ہے، عبدالقادر شیخ نے خواجہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماؤں، عہدیداروں اور ڈونرز سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگشاہی کی تعلیم کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات کیے جائیں اور جنگشاہی میں پرنس آغا کریم کے نام سکول اور کالج کا بنیاد رکھا جائے تاکہ یہاں کے غریب نوجوان اعلیٰ معیار کی تعلیم باآسانی حاصل کرسکیں،

تقریب کے موقعے پر سماجی رہنما عبدالحفیظ جاکھرو نے خواجہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک اور خواجہ ویلفئیر ایسوسی ایشن جنگشاہی کے تمام ورکرز کو بہترین کارکردگی پر کیش انعامات دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں