33

چیف جسٹس آزاد جمو ں کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کافری کڈنی ڈائیلاسز سنٹر میرپور کا دورہ

چیف جسٹس آزاد جمو ں کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کافری کڈنی ڈائیلاسز سنٹر میرپور کا دورہ

میرپور (پ ر) چیف جسٹس آزاد جمو ں کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا ہے کہ ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میرپورمیں انجمن فلا ح و بہود انسانیت میرپور کے زیر اہتمام قائم فری کڈنی ڈائیلا سزسنٹر آزادکشمیر کاایک اسٹیٹ آف دی آرٹ مثالی سنٹر ہے جہاں تین شفٹوں میں کڈنی کے مر یضوں کے روزانہ فری ڈائیلا سزہو تے ہیں۔ سماجی تنظیم دکھی انسانیت کی خدمت کا اہم فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔

انجمن فلا ح و بہود انسانیت کے زیر اہتمام مستقبل میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سنٹر کے قیام کے منصوبہ آزاد کشمیر میں پہلااور منفرد منصوبہ ہوگا جو شعبہ صحت میں انسانوں کی صحت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی۔ کڈنی ڈائیلا سز کر نے کے ساتھ ساتھ گردے ناکارہ ہونے کی روک تھام کے لیے حکو مت اقدامات اٹھائے اور گر دوں کی بیما ری اور فیل ہو نے کے عوامل کے با رے میں عوام النا س کو بھی آگا ہ کیا جا ئے

تاکہ اس بیماری کی روک تھام ہوسکے۔جوان بچے اور بچیوں میں دن بدن اس بیماری کا اضافہ باعث تشویش ہے۔ ان خیا لات کا اظہا ر انھو ں نے ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں انجمن فلا ح وبہو د انسا نیت میرپور کے زیر اہتمام قائم فری کڈنی ڈائیلا سز سنٹر کے دورہ کے دوران گفتگو کر تے ہوکیا۔ اس مو قع پر سپر یم کو رٹ کے جج جسٹس محمد یونس طا ہر،میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر سردارعامر عزیز،انجمن فلاح وبہبود انسانیت کے صدر ڈاکٹر طاہر محمود،نفرالوجیسٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد احمد شیخ،

سیکرٹری مالیات سید شبیرشاہ،سپریم کورٹ کے سٹاف آفیسر امجد محمود خان،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،صدرKPCاورانجمن کے سیکرٹری اطلاعات ظفرمغل،سید رجب شاہ بھی موجود تھے۔چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کڈنی ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ اورمعائنہ کیا اور مریضوں سے ان کی صحت کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات و مراعات دریافت کیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع میں انہیں کڈنی فری ڈائیلاسز سنٹر کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا کہ یہ سنٹر2003میں قائم کیا گیا تھاجس پر سالانہ 6کروڑ روپے سے

زائد کے اخراجات آتے ہیں۔اس کڈنی ڈائیلاسز سنٹر میں تین شفٹوں میں مریضوں کے روزانہ ڈائیلاسز ہورہے تھے تاہم جاتلاں اور بنگڑیلہ میں ڈائیلاسز سنٹر قائم ہونے کے باعث اس سنٹر میں اب کچھ لوڈ کم ہوگیا ہے تاہم ابھی بھی روزانہ پچاس سے ساٹھ مریضوں کے مفت ڈائیلاسز کیے جارہے ہیں۔اس طرح ہماری کوشش ہے کہ میرپور میں آزاد کشمیر کا پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ سنٹر بھی قائم ہو اس کے لئے انجمن فلاح و بہبود انسانیت ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے

اس موقع پر کڈنی کے مریضوں کے عملی طور ڈائیلاسز ہونے کا مشاہدہ کیا اور انجمن فلاح و بہبود انسانیت کی طرف سے دکھی انسانیت کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کرنے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ جس شخص نے کسی ایک جان کو بچایا گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔کڈنی کے مریضوں کے لئے ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میں ڈائیلاسز کی سہولیات فراہم کرنا کسی عبادت سے کم نہیں ہے۔انجمن فلاح و بہبود انسانیت دکھی انسانیت کی خدمت کا جو فریضہ سرانجام دے رہا ہے

اس کا صلہ خدا انہیں ضرور دے گا۔انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے لئے مخیر حضرات کی طرف سے دیئے جانے والے جانے والے عطیات کا درست تصرف ہورہا ہے اور ان کے عطیات جس مقصد کے لئے دیئے گے ہیں وہ بھی درست جگہ استعمال ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سنٹر کا دورہ کرکے مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے

اس حوالے سے حکومت آزاد کشمیر اوروزارت صحت سے اس سنٹر کے مسائل،سٹاف کی کمی سمیت دیگر ضروریات کے حوالے سے بات کرونگا۔انہوں نے کہا کہ حکومتوں کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات اور سماجی تنظمیوں کا انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اس طرح کے مثبت اقدامات سے ملک اور قوم ترقی کرتے ہیں۔مخیر حضرات کے عطیات اگر درست اور صحیح استعمال ہوں تو انہیں بھی سکون ملتا ہے اور اس کو دیکھتے ہی دیگرمخیر حضرات بھی کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نیکی اور انسانیت کی خدمت کی ہر شخص کو توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں