31

واٹس ایپ پر 2GB تک کی فائل بھیجنا اور گروپ اراکین کی تعداد میں اضافہ ممکن ہوگیا

واٹس ایپ پر 2GB تک کی فائل بھیجنا اور گروپ اراکین کی تعداد میں اضافہ ممکن ہوگیا

واٹس ایپ پر 2GB تک کی فائل بھیجنا اور گروپ اراکین کی تعداد میں اضافہ ممکن ہوگیا

واٹس ایپ میں بڑی فائلز کے ساتھ گروپ اراکین کو بڑھانا ممکن ہوجائے گا/ فائل فوٹو
واٹس ایپ میں بڑی فائلز کے ساتھ گروپ اراکین کو بڑھانا ممکن ہوجائے گا/ فائل فوٹو

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین میسنجر ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ری ایکشنز کے ساتھ مزید 2 نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔

واٹس ایپ پر ایموجی کے ساتھ پیغامات پر ردعمل کے ساتھ ساتھ اب زیادہ بڑی فائلز شیئر کی جاسکتی ہیں جبکہ گروپ چیٹ کے اراکین کی تعداد میں دگنا اضافہ بھی کیا جاسکے گا۔

ان فیچرز پر واٹس ایپ کی جانب سے کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اب یہ تمام صارفین کو آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوں گے۔

گروپ چیٹ کے فیچر کے تحت ایک گروپ چیٹ میں 256 کی جگہ اب 512 افراد کو شامل کرنا ممکن ہوگا۔

اس بارے میں واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ گروپ چیٹ کا فیچر آنے والے مہینوں میں دستیاب ہوگا ۔

دوسرا فیچر 100 ایم بی کی جگہ 2 جی بی تک کی فائل بھیجنے کا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ فائلز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی اور اس سے کاروباری اداروں اور اسکول گروپس کو مدد مل سکے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ بڑی فائلز بھیجنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے وائی فائی کا استعمال بہتر ہوگا۔

یہ فیچر ایک ہفتے کے اندر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں