28

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ میں ہفتہ صفائی کا آغاز

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ میں ہفتہ صفائی کا آغاز

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر میرپور چوھدری امجد اقبال نے میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ میں ہفتہ صفائی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر اسلام گڑھ منیر احمد قریشی، نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوھدری محمد ایوب، مجسٹریٹ بلدیہ شیخ زاہد مجید، صدر انجمن تاجراں اسلام گڑھ الحاج محمد یونس فائیکو، سابق ایڈمنسٹریٹر لالہ تصدق علی رفیقی، صدر آزاد کشمیر پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ جاوید اقبال بٹ صدر چنار پریس کلب اسلام گڑھ چوھدری امجد علی،

چیف آفیسر بلدیہ عدنان سلام بٹ، ٹیکس آفیسر اصغر علی چوھدری، چوھدری پرویز اختر بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ایک مسلسل عمل ہے جسے تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔ ہمارے مذہب نے صفائی کو اتنی اہمیت دی ہے کہ اسے نصف ایمان قرار دیا ہے۔ کوئی بھی کام مقامی عوام کے تعاون کے بغیر پائیہ تکمیل تک پہنچنا ممکن نہیں۔ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں تاجر برادری بھی اپنا بھرپور کردار کرے۔ اسسٹنٹ کمشنر میرپور و ایڈمنسٹریٹر اسلام گڑھ منیر احمد قریشی نے کہا

کہ بلدیہ اسلام گڑھ ایک مربوط نظام کے تحت شہر میں صفائی کے نظام کو چلا رہی ہے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لیے بھی اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کے حوالے سے تاجر برادری سے معاملات طے پاگئے ہیں اور تاجروں کے تعاون سے جلد ہی شہر سے تجاوزات ہٹا دی جائینگی۔ اس موقع پر سابق ایڈمنسٹریٹر لالہ تصدق علی رفیقی نے کہا کہ اسلام گڑھ کی تاجر برادری نے ہمیشہ اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے اور یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں