42

تحصیل حلیمزئی کمانڈنٹ مہمند رائفلز کامران منگل نے آج سحر ویلفئیر رہیب سنٹر کا دورہ

تحصیل حلیمزئی کمانڈنٹ مہمند رائفلز کامران منگل نے آج سحر ویلفئیر رہیب سنٹر کا دورہ

ضلع مہمند(افضل صافی )تحصیل حلیمزئی کمانڈنٹ مہمند رائفلز کامران منگل نے آج سحر ویلفئیر رہیب سنٹر کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ مہمند رائفلز مریضوں سے بھی ملے اور وارڈز کا دورہ بھی کی۔انہوں نے سحر ویلفئیر فاؤنڈیشن کے سربراہ حمیداللہ مومند کو اس کار خیر پر داد دی کہ اتنے کم عمر میں انہوں نے سحر ویلفئیر رہیب سنٹر جیسا عظیم ادارہ بنایا۔

اور نشے کے خلاف جدوجہد کرکے مہمند نوجوانوں کو نشے کے دلدل سے نکال کر ایک کارآمد شہری بنانے کی تگ ودو میں مصروف ہیں۔اپنے دورے کے موقع پر کمانڈنٹ ایم آر نے سحر ویلفئیر فاؤنڈیشن عملے کے ساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر فاونڈیشن کے بانی حمیداللہ مومند نے کہا

کہ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن دل کی گہرائیوں سے کمانڈنٹ صاحب کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ کہ انہوں نے اتنے مصروف وقت میں وقت نکال کر ہمارے سنٹر کا دورہ کیا اور ہمیں ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں