30

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل کا عوامی خدمت میں ایک اور قدم آگے

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل کا عوامی خدمت میں ایک اور قدم آگے

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے تحصیل کمپلیکس آفس کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اس دوران اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل نے ڈومیسائل برانچ کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ،حاضری چیک کی، بریک بینی سے ریکارڈ کی چھان بین کی، وہاں پر موجود سائلین سے ڈومیسائل اور دیگر مسائل کے بارے میں دریافت کیا، سائلین کے مسائل سنیں اور موقع پر سائلین کی داد رسی کی ، اسی دوران رجسٹری برانچ کا دورہ کیا، آئی اے سی رجسٹر کے انگوٹھا جات کو چیک کیا، آر او ڈی کا جائزہ لیا،

وہاں پر موجود سائلین کے مسائل سنیں اور فوراً داد رسی کی، واصل باقی نویس ، کالونی اور آفس قانو گو کے ریکارڈ کی چھان بین کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل نے کہا کہ ہفتے کے کسی بھی ایک دن سرکاری امور تحصیل کمپلیکس کی تمام برانچ میں، میں خود اسسٹنٹ کمشنر متعلقہ سٹاف کے ساتھ سائلین کے مسائل سنو گا اور موقع پر ہی داد رسی کی جائے گی، لہذا دفتری سٹاف کو ہدایات دی جاتی ہے

کہ سرکاری اوقات کار کے مطابق ڈیوٹی پر حاضر ہوں، ریکارڈ کو درست کریں، کسی بھی سائل کو بلاوجہ پریشان نہ کریں، میرٹ کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور سائلین کی طرف سے کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں. اس دوران محمد ناصر طور ، زاہد اقبال، سید ذوالقرنین ،ندیم عبداللہ ، طلحہ سلیم ، مرید حسین، رضوان ارشد اور دیگر دفتری اہل کار موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں