30

ٹھٹھہ :پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی طرف سے گھارو رورل ہیلتھ سینٹر میں ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ آئ کیمپ کا انعقاد

ٹھٹھہ :پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی طرف سے گھارو رورل ہیلتھ سینٹر میں ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ آئ کیمپ کا انعقاد

ٹھٹھہ نمائندہ
پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی طرف سے گھارو رورل ہیلتھ سینٹر میں ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ آئ کیمپ لگایا گیا جہاں اطراف کے علاقوں دھابیجی سمیت متعدد گوٹھوں سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے آکر اپنا چیک اپ کرایا مریضوں کو مفت ادویات بھی دی گئیں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے فری میڈیکل کیمپ کو کمانڈر نعمان احمد ، لیفٹنٹ بیدار PN چیف سکیورٹی بشارت ،

اسسٹنٹ چیف سکیورٹی قیصر عباس ، سمیت مقامی رورل ہیلتھ سینٹر گھارو کے میڈیکل سپریڈینٹ ڈاکٹر نظام الدین خاصخیلی نے رہنمائ کرتے ہوئے معائنہ کیا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے ساحلی علاقوں کے کمانڈر نعمان احمد نے کہا کہ پاکستان نیوی اپنے دفاعی مشن میں ایک اہم شعبہ فلاحی رفاہی کام کو فوقیت دیتی ہے سندھ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں خصوصاً ٹھٹھہ ، بدین اور کیٹی بندر کے ساحلی علاقوں کے غریب عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم ،

صحت اور کھیل کے میدانوں کو سجاتی رہتی ہے تاکہ ہمارے ملک کی عوام مظبوط رہے پاک فورسز اور عوام کا آپس میں تعلق مظبوط ہونا چاہئے جسے وطن عزیز کو بھی تقویت ملتی ہے اس حوالہ سے موجودہ لگایا گیا فری میڈیکل کیمپ میں اہم نوعیت کے مریضوں کا علاج بڑے ہسپتالوں سے وابسطہ ہوا تو پاکستان نیوی انیں تمام تر سہولیات کے ساتھ کراچی کے ہسپتالوں اور پھر واپس انہیں گھر تک پہنچانے کی ذمہ داری نبھائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں