33

ٹھٹھہ :پاکستان پیپلزپارٹی سندھ ڈپٹی سیکریٹری سینیٹر سسئ پلیجو نے سندھ میں پانی کی شدید قلت پر تبصرہ

ٹھٹھہ :پاکستان پیپلزپارٹی سندھ ڈپٹی سیکریٹری سینیٹر سسئ پلیجو نے سندھ میں پانی کی شدید قلت پر تبصرہ

ٹھٹھہ نمائندہ
پاکستان پیپلزپارٹی سندھ ڈپٹی سیکریٹری سینیٹر سسئ پلیجو نے سندھ میں پانی کی شدید قلت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہیکہ سندھ میں پانی کی قلت انتہائ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے اس وقت شہباز شریف کے پاس حکومت ہے وہ چاہے تو پانی کا مسئلہ حل کرسکتے ہیں چشمہ جہلم کینال کو بند کرنا ضروری ہے جسکی وجہ سے مشکلات آرہی ہے سندھ کو اسکا پورا پانی ملنا چاہئے ہماری لوکل گورنمنٹ سندھ حکومت اسی کوشش میں ہے میری رائے بھی یہی ہے خوشی ہیکہ گذشتہ دنوں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی کہا

کہ ٹھٹھہ ، بدین کو پانی پورا پہنچایا جائے آب پاشی کے وزیر جام شورو اور ہم نے گذشتہ دنوں اسلام آباد میں اسٹیڈنگ کمیٹی میں یہی بات رکھی وزیر ایگری کلچر اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں سسئ پلیجو کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ پنجاب میں بھی پانی کی قلت ہے میرے خیال میں یہ ایک خطرناک صورتحال بنتی جارہی ہے کوٹری بیراج ڈاوٴن ہوکر رہ گیا ہے گذشتہ روز جاتی میں پانی کی قلت کی وجہ سے مویشیوں میں اموات ہوئیں ٹھٹھہ سجاول اور بدین پر سمندر چڑھ رہا ہے

جب تک چشمہ جہلم کینال کو بند نہی کیا جاتا صورتحال یوں ہی رہے گی سسٹم میں پانی کے مقدار کی صحیح تقسیم کو یقینی بنانا ہوگا جب پانی زیادہ آتا ہے تو انڈیا بھی پانی پاکستان کیطرف چھوڑ دیتا ہے جسے ہمیں اور ڈیلٹا کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہم نے گذشتہ وقتوں سینیٹ میں پانی ایشو پر اچھا خاصا ورک کیا ہے لیکن آرساء اسے سنجیدگی سے نہی لیتا اس حوالہ سے سبکو ملکر کام کرنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں