44

عمل کی ایک حدہوتی ہے علم کی کوئی حد نہیں۔گرلز پرائمری سکول مواہ کا قیام خوش آئند ہے،پیر حبیب الرحمن محبوبی

عمل کی ایک حدہوتی ہے علم کی کوئی حد نہیں۔گرلز پرائمری سکول مواہ کا قیام خوش آئند ہے،پیر حبیب الرحمن محبوبی

اسلام گڑھ (نامہ نگار) حضرت علامہ پیر حبیب الرحمن محبوبی آستانہ عالیہ فیض پور شریف نے کہا ہے عمل کی ایک حدہوتی ہے علم کی کوئی حد نہیں۔گرلز پرائمری سکول مواہ کا قیام خوش آئند ہے۔علم والا اور لاعلم کبھی برابر نہیں ہو سکتا۔محکمہ تعلیم نے بچیوں کی تعلیم کے قیام کے لیے منظوری دی ہے

جو خوش آئند ہے۔ادارے کے قیام کے لیے جھنوں نے تعاون کیا ہے اللہ ان کی دین و دنیا میں بھلائی عطاء فرمائے۔ڈویژنل ڈائیریکٹر سکولزنسواں میرپورمحترمہ آنسہ کوثر نے کہا ہے کہ حاضری کی پابندی کریں۔طالبات کی حاضری والدین کی ذمہ داری ہوتی ہے۔جو دو بچیوں کی اچھی تربیت کریگا جنت میں نبی پاک کے ساتھ ہوگا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ فریدہ اکبر نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم کا مقصد لے کرآج کی بزم سجائی گئی ہے

۔طالب علم،والدین اور اساتذہ ایک مثلث ہے۔چودھری امجد اور ابرار نیاز ایڈووکیٹ نے گرلز پرائمری سکول کے قیام کے لیے بھرپور کام کیا ہے۔ تقریب سے سینئر مدرس محمد انور،سید الطاف حسین شاہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسراسلام گڑھ،عبدالرزاق نیازی،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر شگفتہ لطیف چکسواری اسلام گڑھ ، نے بھی خطاب کیا۔صدر ایجوکیشنل ویلفئیر اسلام گڑھ راجہ طارق محمود نے کہا کہ ہمارے ٹرسٹ کے قیام کا مقصد غربت ختم کرنا ہے

اور غربت کو ختم کرنے کے لیے جہالت کو ختم کرنا ہوگا ۔ابرارنیاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ چودھری عبد المالک نے بلڈنگ کی تعمیر تک عمارت ادارے کو سونپی ہے۔ان شااللہ آئندہ سال ادارے کی اپنی بلڈنگ ہوگی۔محترمہ شگفتہ لطیف صاحبہ،حاجی صابر حسین نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں میلاد کمیٹی اسلام گڑھ کے سابق صدر راجہ نجابت حسین، سابق صدر چنار پریس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں