34

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک

 آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی متحرک ہوگئے۔

ذرائع  پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عثمان بزدارقانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عثمان بزدارکل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے اور  پنجاب کی نئی صورتحال پر عمران خان کو بریف کریں گے۔

خیال رہے کہ  آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا ہے۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق منحرف رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں ہوگا،  پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے رکن پر پابندی عمر بھر کی ہوگی یا کسی خاص مدت کی؟ اس پر پارلیمنٹ قانون سازی کرے ، آرٹیکل 63 اے پارلیمانی نظام میں سیاسی جماعتوں کو تحفظ دیتا ہے، انحراف کینسر ہے، سیاسی جماعتوں کے حقوق کا تحفظ کسی رکن کے حقوق سے بالا ہے ۔ 

اختلافی نوٹ میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے لکھا کہ انحراف کرنے والے رکن کا ووٹ شمار ہوگا پر پارلیمان کے پاس اختیار ہے کہ اس پر قانون سازی کرے ، آرٹیکل 63 اے میں ڈی سیٹ ہونے کے بعد رکن کے پاس سپریم کورٹ سے رجوع کا آپشن موجود ہے ، آرٹیکل 63 اے کی اس سے زیادہ تشریح آئین پاکستان دوبارہ لکھنے جیسی ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں