خانیوال : ضلعی انتظامیہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے منتخب مسلم لیگی نمائندگان اور ٹکٹ ہولڈز کو آن بورڈ لے لیا
خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے منتخب مسلم لیگی نمائندگان اور ٹکٹ ہولڈز کو آن بورڈ لے لیا اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی زیر صدارت اجلاس میں ایم این اے محمد خان ڈاہا،اراکین صوبائی اسمبلی رانا بابر حسین،حاجی عطاء الرحمن ،
سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ حاجی عرفان احمد خان ڈاہا،ٹکٹ ہولڈر جمیل شاہ،ایم پی اے رانا محمد سلیم کے نمائندہ نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن اور تعمیراتی محکموں کے سربراہان نے بریفنگ دی-
اجلاس میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار،پارلیمینٹیرینز کی تجاویز پر غور کیا گیا اور مفاد عامہ کے پراجیکٹس جلد مکمل کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا اس موقع پر مسلم لیگی پارلیمینٹیرینز کی نشاندہی پر نئے پراجیکٹس شروع کرنے کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گی-ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ضلع خانیوال میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے-
ایم پی اے رانا بابر جسین نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کا صحت کے شعبہ پر خصوصی فوکس ہےنئے منصوبے نظر انداز علاقوں میں شروع کیئے جائینگے میاں چنوں میں تمام پراجیکٹس پر کام کو خود مانیٹر کروں گا-ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر جہانیاں تحصیل کی تعمیر و ترقی میرا پہلا ہدف ہے تحصیل کے عوام صحت کے منصوبوں بارے جلد خوشخبری سنیں گے-