34

شہید ذوالفقارعلی بھٹو انسٹیٹیوٹ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا ایک خواب تھا جو آج پورا ہوچکا ہے۔ سینیٹر سسئ پلیجو

شہید ذوالفقارعلی بھٹو انسٹیٹیوٹ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا ایک خواب تھا جو آج پورا ہوچکا ہے۔ سینیٹر سسئ پلیجو

ٹھٹھہ نمائندہ
شہید ذوالفقارعلی بھٹو انسٹیٹیوٹ گھارو زیب ٹیک میں پیپلزپارٹی سندھ رہنما سینیٹر سسئ پلیجو کا دورہ نیو عمارت سمیت مختلف کلاسسز کو دیکھا جہاں طلباء و طالبات شعبہ ہائے زندگی سے وابسطہ مختلف کاموں میں ہنرمند بن رہے ہیں ڈائریکٹر شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ SZABIST ZABTech Gharo
وحیدہ مہیسر نے مہمانوں کو دورہ کرایا اس موقع پر ڈی جی کالجز سندھ محمد علی مانجھی ، اعجاز جھرک ، عثمان کنبہار ، وحید عارفانی ، اشرف سموں ، تنویر حیدر پلیجو ، فاروق پلیجو و دیگر بھی موجود تھے ڈائریکٹر زیبیسٹ سندھ وحیدہ میسر نے کہا کہ سندھ میں بے روزگاری کا شرح بڑھ رہا ہے اور تعلیم یافتہ لوگ ڈگریاں ہاتھ میں لئے پھر رہے ہیں

لوگ سرکاری نوکریوں کو دیکھتے ہیں جبکہ ایسے میں اسکلز ادارے ہی ہنرمند افراد پیدا کرکے بے روزگاری کی شرح کم کرسکتے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ اسی مشن پر گامزن ہے سندھ کے بڑے شہروں میں اپنے یونٹس قائم کرکے اب تک ہزاروں افراد کو ہنرمند بنایا ہے اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جلد وزیراعلی سندھ سے میٹنگ کرکے ڈونرز افراد کو اسطرف متوجہ کریں گے تاکہ اسکلز ادارہ زیبیسٹ و زیبٹک کو تقویت مل سکے

پیلپزپارٹی سینیٹر سسئ پلیجو نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2006 میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے دبئ میں اس حوالہ سے اچھی گفتگو رہی ہے زیبیسٹ ادارہ محترمہ کا ایک خواب تھا جو اب انکی شہزادیوں بختاور ، آصفہ کے توجہ سے آگے بڑھ رہا ہے خوشی ہیکہ سندھ میں اسکلز ڈپارنمنٹ ادارہ زیبیسٹ ترقی کررہا ہے

پلیجو فیملی کا اسمیں ایک بڑا شئر شامل ہے موجودہ زمین کی صورت میں جلد ہم اپنی پارٹی کی اعلی قیادت کے ساتھ ملکر شہید ذوالفقارعلی بھٹو انسٹیٹیوٹ کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کریں گے اس ادارہ سے ٹھٹھہ کے مختلف شہروں دھابیحی ، گھارو اور ساکرو و دیگر قرب و جوار کے علاقوں کے لوگوں کو فائدہ مل رہا ہے پیپلزپارٹی بے روزگاری کا خاتمہ اسکلز اداروں کے ذریعے کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں