21

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے اپنی نگرانی میں آکشن کی مانیٹرنگ کی اور سبزیوں، پھلوں کے مناسب ریٹ طے کرنے کی ہدایت کی

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے اپنی نگرانی میں آکشن کی مانیٹرنگ کی اور سبزیوں، پھلوں کے مناسب ریٹ طے کرنے کی ہدایت کی

خانیوال/جہانیاں (سعید احمد بھٹی) “اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے اپنی نگرانی میں آکشن کی مانیٹرنگ کی اور سبزیوں، پھلوں کے مناسب ریٹ طے کرنے کی ہدایت کی. ” ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان لودھی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جہانیاں رستم علی کے ہمراہ علی الصبح سبز منڈی جہانیاں کا دورہ کیا ،صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ، اپنی نگرانی میں آکشن کی مانیٹرنگ کی

،سبزیوں اور پھلوں کے مناسب ریٹ طے کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو خریدنے میں آسانی ہو، انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سرکاری لسٹ کے مطابق ٹھیلے، ریڑھی اور دکاندار سبزی، فروٹس اور اشیاء خوردونوش فروخت کریں، اس موقع پر محمد ناصر مغل اور محمد عباس موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں