49

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی گائیڈلائن اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں میاں چنو ں پولیس کی بڑی اور اہم کاروائی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی گائیڈلائن اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں میاں چنو ں پولیس کی بڑی اور اہم کاروائی

خانیوال 21مئی 22(سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی گائیڈلائن اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں میاں چنو ں پولیس کی بڑی اور اہم کاروائی جس کے نتیجہ میں خطرناک بین الاضلاعی اسلم عرف اسلی اووڈھ ڈکیت گینگ اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار، گرفتار ملزمان فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور خانیوال کے متعدد تھانوں میں ریکارڈ یافتہ تھے ملزمان سے 07 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او آفس سے جاری

پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او سید ندیم عباس نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بین الاضلاعی اسلم عرف اسلی اووڈھ ڈکیت گینگ میں ملوث ملزمان خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں ہاؤس رابری کی وارداتوں میں سرگرم عمل تھا اور اسلحہ کے زورپر شہریوں کو قیمتی مال مسرقہ سے محروم کررہا تھا اس گینگ کی کریمنل سرگرمیوں کا انہوں نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اپنی زیر نگرانی سپیشل ٹیم تشکیل دی

اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خود مانیٹرنگ کی اور گائیڈ لائن دیتے رہے چنانچہ ایس ڈی پی او میاں چنوں ناصرعلی ثاقب کی سربراہی میں تھانہ سٹی میاں چنوں ٹیم نے اپنے انفارمیشن ذرائع کو وسعت دیتے ہوئے شبانہ روز کوششیں شروع کردیں اور کچھ مخبر بھی مامور کیے۔ٹیم نے انتھک کوششوں کے بعد اس گینگ میں ملوث ملزمان کے بارے پتہ چلایا اور گینگ کے03 ارکان کوسرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں محمد اسلم عرف اسلی ولد محمد شریف قوم اووڈھ سکنہ 111/12L چیچہ وطنی سرغنہ

اور ساتھی نیامت علی ولد اکبرعلی قوم اووڈھ سکنہ 111/12L چیچہ وطنی، ظفراقبال ولد شیر محمد قوم اووڈھ سکنہ114/12Lچیچہ وطنی اور شوکت علی ولد محمدحسین قوم اووڈھ سکنہ 223گ ب فیصل آباد شامل ہیں۔ ملزمان نے دوران انٹروگیشن ضلع فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال اور جھنگ کے متعدد تھانوں کی 02 درجن سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزمان سے نقدی، طلائی زیورات مالیتی 07 لاکھ اور 04 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے ہیں۔ڈی پی او نے بتایاکہ خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ اسلم عرف اسلی اووڈھ گینگ ہاؤس رابری کی وارداتوں میں سرگرم تھا، ملزمان سے

انٹروگیشن جاری ہے جس سے مزید ریکوری متوقع ہے۔اس خطرناک بین الاضلاعی اسلم عرف اسلی اووڈھ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر علاقہ کے مکینو ں نے ڈی پی او سید ندیم عباس اور سپیشل ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سٹی میانچنوں شعبان خالد گورایہ اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی لگن اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دے کر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے محکمہ پولیس کا وقار بلند رکھیں۔ڈی پی او سیدندیم عباس نے کہا ہے کہ انسداد جرائم کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں لوگوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح، اس سلسلہ میں تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں