یونین کونسل بھنبھور کا گورنمنٹ پرائمری اسکول اللہ ڈنو بلوچ خستہ حالی اور بنیاد مکمل ختم ہونے پر معصوم طلباء کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے لگے
ٹھٹھہ (امین فاروقی)یونین کونسل بھنبھور کا گورنمنٹ پرائمری اسکول اللہ ڈنو بلوچ خستہ حالی اور بنیاد مکمل ختم ہونے پر معصوم طلباء کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے لگے تفصیلات کیمطابق بھنبھور میں کوسٹل ہائ وے کے قریبی گاوں اللہ ڈنو بلوچ کا پرائمری اسکول انتہائ زبوں حالی کا شکار ہوچکا ہے
اور اسکی بنیادیں مکمل ختم ہوچکی ہیں معصوم بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں اس حوالہ سے آج مذکورہ اسکول کے بچوں نے احتجاج کیا اور مطالباتی نعرہ بازی بھی کی بچوں کا وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ، وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ ، سمیت ڈی سی ٹھٹھہ اور ڈی او ایجوکیشن ٹھٹھہ سے مطالبہ ہیکہ مذکورہ اسکول تعمیر کرکے دیا جائے تاکہ بہتر ماحول میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جاسکے