اہل علاقہ کی محرومیوں کو دور کرنا اور عوامی خدمت میرا اولین مقصد ہے، چوہدری عبدالخالق ایڈوکیٹ
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ہارون آباد کے سینئر ماہر قانون دان ملنسار اور درد دل رکھنے والی شخصیت چوہدری عبدالخالق ایڈوکیٹ نے جلسہ عام سے خطاب کرکے اہل علاقہ کے دل موہ لئے چوہدری عبدالخالق ایڈوکیٹ نے جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ کی محرومیوں کو دور کرنا اور عوامی خدمت میرا اولین مقصد ہے اس دفعہ کسی بھی سیاست دان کو عوام و الناس کے جذبات اور قیمتی ووٹ سے ہرگز کھیلنے نہیں دیا جائے گا
بلکہ سیاست کو عبادت سمجھ کر اور آپ کے قیمتی ووٹ اور اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکنہ کوشش کرونگا چوہدری عبدالخالق ایڈوکیٹ کے اس دھواں دار خطاب پر پورا پنڈال تالیوں کی تھاپ پر گونج اٹھا اور چوہدری عبدالخالق ایڈوکیٹ زندہ آباد، پاکستان زندہ آباد اور پاک فوج زندہ آباد کے نعرے فضاء میں گونج اٹھے اس جلسہ عام میں اہل علاقہ کی غیور عوام کا کثیر تعداد میں جم غفیر تھا