57

راولپنڈی: آباؤ اجداد کے قبرستان پر قبضہ پر جانیں دے دینگے.قبضہ مافیا ذاتی زمین پر قبضہ کر رہا ہے

راولپنڈی: آباؤ اجداد کے قبرستان پر قبضہ پر جانیں دے دینگے.قبضہ مافیا ذاتی زمین پر قبضہ کر رہا ہے

راولپنڈی(اسحاق عباسی)آباؤ اجداد کے قبرستان پر قبضہ پر جانیں دے دینگے.قبضہ مافیا ذاتی زمین پر قبضہ کر رہا ہے۔گاؤں موہڑی کھٹڑاں کے رہائشیوں کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ
تفصیلات کے مطابق گاؤں موہڑی کھٹڑاں گاؤں قدیمی قبرستان بابا پیر شاہ عبدالغازی کے رہائشیوں کا راولپنڈی ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاجی متاثرین کا کہنا ہے

کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی لائف ریزیڈنشیا کے مالکان ہماری آباؤ اجداد کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں قبرستان کے کچھ حصے پر قبضہ مافیا پہلے ہی قابض ہوا ہوا ہے ہمارے قبرستان اور وہاں پر مدفون ہمارے آباؤ اجداد کو آزاد کروایا جائے مظاہرین کا یہ کہنا ہے کہ قبضہ مافیا آئے روز گاؤں میں فائرنگ کرکے گاؤں والوں کو ہراساں کررہا ہے

گاؤں والوں نے تھانہ نصیر آباد چوکی حمیدہ میں متعدد درخواستیں جمع کرائیں لیکن پولیس قبضہ مافیا کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی قبضہ مافیا پولیس کے ساتھ مل کر قبرستان کی 310 کنال زمین جس کا خسرہ نمبر 480/457 ہے ہڑپ کرنا چاہتا ہے جبکہ 300 کے قریب اس وقت اشتہاری اسلحہ سمیت موقع پر موجود ہیں جو قبرستان پر قابض ہیں اور نئے جنازے بھی دفنانے کی اجازت نہیں جنازہ لے کر جائیں تو فائرنگ سے استقبال کیا جاتا ہے

راولپنڈی، موضع موہڑی کھٹراں کے رہائشی ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر قبضہ مافیا کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے

اور سینکڑوں درخواستیں دینے کے باوجود پولیس بے بس ہے مذکورہ قبضہ مافیا کے پاس 297 کھیوٹ میں کل رقبہ 310 کنال 10 مرلہ ہے جبکہ نجی سوسائٹی سارے کھیوٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اہلیان موہڑی کھٹڑاں کا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ ہے اور موقعہ سے اشتہاری و غیر قانونی طور پر بیٹھے قبضہ مافیا کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا جائے اور قبرستان و درگاہ بابا پیر شاہ کو بھی واگزار کروایا جائے

مظاہرین نے آخر میں کہا کہ اگر ہمارے والدین عزیز و اقارب کی قبروں کو نقصان پہنچا تو ڈی سی آفس کے سامنے اجتماعی خود سوزیاں کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے مظاہرین کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کسی کو قبرستان یا ذاتی ملکیتی اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں